Print this page

قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اس سرزمین سے خیانت کے مرکتب لوگوں کو تاریخی شکست دیں گے، علامہ امین شہیدی

03 نومبر 2013

وحدت نیوز(گلگت) دفاع وطن کنونشن میں خطاب کر تے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین  شہیدی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ان شہیدوں پران کے وارثین پر کہ جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن کبھی بھی ظالم کے آگے سر نہیں جھکایا،گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق آج تک نہیں دیئے نام نہاد صوبائی سیٹ اپ کے نام پر یہاں کی عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا، گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں سیٹ دی جائے،پاکستان میں کوئی شیعہ سنی تفرقہ نہیں ہے، اگر یہ حکومت طالبان سے مزاکرات کرے گی تو بھر پور مخالفت کرینگے، خون کا آخری قطرہ گرنے تک ہم طالبان سے مزاکرات کی مخالفت کرینگے، ہم بین المذاہب ہم آہنگی کے قائل ہیں،ہم کسی کو کافر نہیں کہتے، ملک میں نظام مصطفی نافذ کیا جائے، اسی میں سب کی بھلا ئی ہے۔ ہماری بھی اور پاکستان کی بھی۔ علامہ امین شہیدی  نےمذید  کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے اپنے سیاسی حقوق کے حصول کی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے اور آئندہ کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اس سرزمین سے خیانت کے مرکتب لوگوں کو تاریخی  شکست دیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree