لبیک یا حسین ع مارچ ، حکومت نے عوامی سمندر کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ،ایم ڈبلیوایم 14کانکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ منظور

03 جون 2014

وحدت نیوز(کراچی) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دیا جانے والا دھرنا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا، شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کی ریلی کے شرکاء خواتین اور بچوں سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے نمائش چورنگی پر جمع ہوئے، جہاں سے وزیراعلٰی ہاؤس کی جانب پیدل مارچ کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور وزیراعلٰی ہاؤس جانے والی تمام سڑکوں کو کنٹینرز لگاکر بند کر دیا گیا تھا۔ ایم اے جناح روڈ اور صدر سے ہوتے ہوئے مظاہرین نے وزیراعلٰی ہاؤس جانے کی کوشش کی، لیکن انہیں شاہین کمپلیکس پر روک لیا گیا، جس پر مظاہرین نے وہیں دھرنا دے دیا۔ رات گئے مجلس وحدت مسلمین اور حکومت کے درمیان کمشنرہاوس میں مذاکرات کے دو دور ہوئے، حکومت کی جانب سے مذاکرات میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن، معاون خصوصی وزیراعلٰی سندھ وقار مہدی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اور کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے شرکت کی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔ حکو متی ارکان کی جانب سے 14نکاتی مطالبات کی منظوری کے اعلان کے بعد مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد دھرنے کےشرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree