Print this page

مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات ایم ڈبلیوایم ، ناصرشیرازی 7 روزہ دورہ پر گلگت پہنچ گئے

12 مارچ 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی  سات روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔ اپنے سات روزہ دورے کے دوران وہ گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ تنظیمی اجلاسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ناصر عباس شیرازی کا جی بی کا سات روزہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، اس دوران گلگت بلتستان کی اہم شخصیات نے مجلس وحدت مسلمین میں اپنی شمولیت کا اعلان کرنا ہے۔ دیگر مصروفیات کے علاوہ ناصر عباس شیرازی پولیٹیکل کونسل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان اور کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں مجلس وحدت مسلمین کی آنیوالے الیکشن میں بھرپور شرکت اور کامیابی کیلئے جدید خطوط پر مبنی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔ گلگت میں قیام کے دوران وہ تمام حلقوں کے دوروں کے علاوہ مختلف طبقات کے وفود، عمائدین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ ان کا یہ ہنگامی دورہ علاقے کی سیاسی فضا میں ہلچل پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree