ملکی تاریخ میں قاتلوں اور دہشت گردوں کو جتنا ریلیف افتخارچوہدری نے دیا اس کی نظیر نہیں ملتی، ناصر شیرازی

13 دسمبر 2013

وحدت نیوز(لاہور ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ نے اپنے بیا ن میں کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دور میں محض عدلیہ کی آزادی کا نعرہ ہی لگا لیکن عملی طور پر عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔عدلیہ نے پرویز مشرف کے خلاف اقدامات اور مقدمات کو تو دنوں میں نمٹایا لیکن پاکستان میں دہشت گردی کا شکار ہزاروں خاندان اب بھی عدلیہ سے انصاف کے طالب گا ر ہیں۔دہشت گردوں کو تو بازیاب کرنے کے لیے آخری حد تک گئے لیکن ان کے ظالمانہ عمل کا نشانہ بننے والے اب انصاف کے حصول میں در در کے دھکے کھارہے ہیں ۔بلوچستان کے محروم طبقات شیعہ ہزارہ برادری کے ہزاروں شھداء کے لواحقین آج یہ سوال پوچھ رہے ہیں کیا افتخار چوہدری صاحب کو اْن کے حالت زار پر رحم نہیں آیا۔؟کیا اس وقت عدلیہ کا کام صرف دہشت گردوں کو بازیاب کرنا تھا؟ ان یتیموں بیواؤں کے پیاروں کے لہو کی کوئی قیمت نہیں جو مادر وطن سے محبت اور امن پسندی کی وجہ سے لقمہ اجل بنے؟ان کا کہنا تھا کہ ہم نئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سے یہ اْمید رکھتے ہیں کہ وہ معاشرے میں اصل مسائل کی جڑ دہشت گردی کے جرائم میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں فوری اقدامات کر کے پاکستان میں امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔تا کہ عوام کو یہ محسوس ہو کہ اُن کے حقوق کو پامال کرنے والے انصاف کی گرفت سے باہر نہیں معاشرے میں جب عدل و انصاف کی عملداری ہو تو ہر قسم کے جرائم پر قابو پانا ممکن ہوتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree