Print this page

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، ایم ڈبلیوایم کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز نے سپیکراسمبلی کے نام اپنا استعفیٰ مرکزی قیادت کو پیش کردیا

29 اپریل 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی کونسل کے انتخابات میں پیدا ہونے والے بحران پر مجلس وحدت مسلمین کی اعلی سطح کمیٹی کا اجلاس علامہ شیخ صلاح الدین اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صدارت  مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا ، اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل انتخابات کے حوالے سے بننے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ، بحران کے حل کے لیے رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدرخان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا اقرارکرتے ہوئے اپنی غلطی کو تسلیم کیااورسیاسی کونسل کو سپیکر اسمبلی کے نام اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میری اسمبلی رکنیت کے حوالے سے جو فیصلہ سیاسی کونسل یا سربراہ مجلس وحدت مسلمین کریں گے میں اس پر مکمل طور پر رضامند ہوں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree