پاکستان کی تمام یوتھ آرگنائزیشنز کو دعوت دیتے ہیں کہ مظلومین غزہ سے یکجہتی کے لئے یوم القدس کے ریلیوں میں شرکت کریں،فضل نقوی

24 جولائی 2014

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان میں ظالمانہ کے خاتمے میں کا وقت آ چکا ہے پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے نوجوانون کو کردار ادا کرنا چاہیے سانحہ ماڈل ٹاوُن بدترین ریاستی دہشت گردی ہے ذمہ داران کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج تک نہ ہونا عدل و انصاف پر سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری سید فضل عباس نقوی نے پاکستان عوامی تحریک یوتھ کے زیر اہتمام یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ تشدد اور انتہا پسندی کی سیاست کو مسترد کیا ہے ۔ہم نے دنیا بھر میں پرامن احتجاج کی مثال قائم کی ہے 100 سے زائد شہدا کی جنازوں کیساتھ منفی 10 سینٹی گریڈکی سردی میں پانچ دن تک مسلسل پاکستان سمیت لندن امریکہ کے سٹرکوں پر بیٹھے رہے لیکن اپنے مطالبات پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا اور اس وقت کے فرعونوں کو سرنگوں کرکے بتا دیا کہ نہتے اور پر امن لوگوں کی عوامی طاقت میں کتنا دم ہے،سید فضل عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اس مشکل دور میں اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے بروئے کار لائیں پاکستان مسلم امہ میں واحد ایٹمی طاقت ہے جو اسلام دشمنوں اور ملک دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی،دہشت گردوں کو مختلف روپ میں اسلام کے نام پر اسلام دشمن طاقتیں پاکستان پر مسلط کر رہے ہیں ہمیں ان خارجی دہشت گرد جو دراصل راء اور موساد کے ایجنٹ ہے کے مقابلے میں اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

 

 سید فضل عباس نقوی نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی اس نسل کشی میں امریکہ،برطانیہ اور یورپی ممالک برابر کے شریک ہیں جو عالمی دہشت گرد اسرائیل کی پشت پناہی کرتے ہیں اسرائیل کے خلاف عرب دنیا کی خاموشی نے ان منافقانہ پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا آج عرب عوام مقاومت کیساتھ ہیں عرب عوام کی دلوں میں حزب اللہ اور حماس کی حکمرانی ہے،انہوں نے تمام یوتھ آگنائزیشنز کو دعوت دی کہ وہ اس جمعتہ الوداع کو یوم القدس کی ریلیوں میں شریک ہوکر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree