Print this page

ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی کی شام میں متعین ایرانی سفیررضا روف سے خصوصی ملاقات

05 دسمبر 2014

وحدت نیوز(دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری برائے امور خارجہ ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی نے شام میں متعین  ایرانی سفیررضا روف سے ایرانی سفارت خانے میں خصوصی  ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان  مشرق وسطی کے مجموعی سیاسی و جغرافیائی  صورتحال اور شام وعراق کے تازہ حالات پر تفصیلی  گفتگو ہوئی۔ علامہ شفقت شیرازی نے ایرانی سفیر رضا روف کوپاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور مجلس وحدت مسلمین کی پاکستان کے اندر فعالیت اور کردار پر بریف کیا ۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نےمجلس وحدت مسلمین کیلئے اپنی تمام تر حمایت کی یقین دہانی کرائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree