Print this page

ڈی آئی خان واقعہ افسوسناک، عبرتناک اور قابل مذمت ہے، ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مختارامامی

09 جولائی 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آنے والے واقعہ پر رسمی بیان جاری کر دیا۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ مختار امامی نے اپنے بیان میں گذشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے شھید وکیل سید شاہد عباس شیرازی کے بارے میں ایک شخص کے نازیبا کلمات کو گناہ عظیم و قابل مذمت قرار دیا ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ دوران احتجاج زد و کوب، مار پیٹ جیسا واقعہ افسوسناک، عبرت ناک اور قابل مذمت ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مومن خدمت گزار جوانوں کو عوامی ردعمل کا ذمہ دار ٹھرانا ظالمانہ، تہمت اور قومی خیانت ہے۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ اپنے جوانوں سے کہتے ہیں کہ الجھانے والوں کی بیان بازیوں پر نہ الجھیں، پوری توجہ دشمن کی شناخت اور اپنے اعلٰی قومی اہداف کے حصول پر مرکوز رکھیں، قومی وحدت بھی ان اعلٰی اہداف میں سے ایک ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree