ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ملکی سلامتی کے لئے سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں،علامہ احسان جعفری

13 جون 2016

وحدت نیوز(فیصل آباد) رمضان المبارک کے مبارک مہینہ کے بعد شیعہ طاقت پاکستان میں تبدیلی لائے گی آج ملک بھر میں عمومی اور پنجاب میں خصوصی طور پر کمزور طبقوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے حکومتی سرپرستی میں غنڈہ گردی کی جارہی ہے کمزوروں کو ذلیل ورسوا کیا جارہا ہے کبھی قوم کی مائیں بہنیں بیٹیاں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں تو کبھی قوم کے معمار سڑکوں پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں کبھی ملک کا ایک ادارہ فروخت کیا جارہا ہے تو کبھی دوسرا ،پانامہ لیکس جیسے سنجیدہ معماملات پر بھی غیر ذمہ دارانہ اور غیرسنجیدہ رویہ برتا جارہا ہے لگتا ہے پاکستان کے سب ادارے اس کی تباہی برابرشریک ہیں پاکستانی اداروں کی اس وقت خاموشی معنی خیز ہے ، عام پاکستانی یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ پاکستان میں اتنے سنجیدہ حالات کے باوجود ذمہ داروں کا خاموش رہنا ،صرفِ نظررکھنا ، پسند نہ پسند کے مطابق اقدامات کرنا ، میرٹ کی دھجیاں اڑانا پاکستان کو کمزور سے کمزورکررہا ہے۔ عام پاکستانی کے لئے دو وقت کی روٹی مسئلہ بن گئی ہے پانی کا بحران سرچڑھ رہا ہے انرجی نام کی چیز ملک سے رخصت ہورہی ہے ایک مخصوص سوچ کو پاکستانیوں پر مسلط کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ہم اس صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتے ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ملکی سلامتی کے لئے سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں ہماری پر امن تحریک کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے ہم اپنی مظلومیت سے ظلم کا مقابلہ کریں گے اورمخصوص فرقہ اور مخصوص سوچ کے ہاتھوں قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار علامہ احسان علی جعفری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع فیصل آباد نے ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا شرکاءسے خطاب کرت ہوئے علامہ شیخ قاسم علی نجفی نے کہا ہم عید کے بعد اپنے حقوق کے حصول کے لئے میدن میں ہونگے حکومت ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کرے ہمارے مطالبات آئینی ہیں دستوری ہیں اور انسانی حقوق کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں ۔محرم الحرام کے دوران ہونے والی تمام FIR کو ختم کیا جائے ذاکرین کا صوبہ بدری اور ضلع بدری کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے ہمارے روایتی پروگرامز میں کسی قسم کا خلل نہ ڈالا جائے عزاداروں پر قائم فورتھ شیڈول ختم کیا جائے نیشنل ایکشن پلان کو صحیح سمت میں آگے بڑھایا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو ملت جعفریہ کا بچہ بچہ اپنا حق لینے کے لئے سنت زہرہؑ ادا کرتے ہوئے میدان میں نکلے گا اور پھر بے ضمیر ،بے حس حکمرانوں کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree