مسلم امہ کو سیرت حضرت امام حسن پر عمل کرتے ہوئے معاشرے سے ناانصافی ،ظلم اور لادینیت کیخلاف قیام کرنا ہوگا،علامہ ملازم نقوی

12 جون 2017

وحدت نیوز(لاہور) یوم ولادت امام حسن علیہ السلام پر منعقدہ جشن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ملازم حسین نقوی نے کہا کہ سیرت حضرت امام حسن علیہ السلام مسلمانوں کے لئے ایک نمونہ عمل و مشعل راہ ہے،انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسن علیہ السلام کی ولادت 15رمضان المبارک 3ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ مشہور تاریخ دان جلال الدین سیوطی نے اپنی کتاب تاریخ الخلفاء میں لکھا ہے کہ آپ کی صورت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بہت ملتی تھی،حضرت امام حسن علیہ السلام کی پرورش آپ کے والدین اور نانا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیر سایہ ہوئی اور آپ وحی کے نزول کے مرکز میں پروان چڑھے خدا کی عطا کردہ عظمت اور افضلیت کے نور سے ہمیشہ آپ کی سیرت منور رہی،فرزند رسول حضرت امام حسن علیہ السلام انسانی کمالات میں اپنے والد گرامی کا کامل نمونہ اور اپنے نانا کی نشانی تھے،جب تک پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم با حیات رہے اپ اور آپ کے بھائی امام حسین علیہ السلام ہمیشہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس رہتے تھے،سیرت امام حسن علیہ السلام پر روشنی ڈالتے ہوئے ۔

علامہ ملازم نقوی نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عام و خاص نے بہت زیادہ احادیث بیان کی ہیں کہ آپ نے امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کے بارے میں فرمایا: یہ دونوں میرے بیٹے امام ہیں، خواہ وہ اٹھیں یا بیٹھیں۔ حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بھی آپ کے والد بزرگوار کی خلافت کے بعد آپ کی جانشینی کے بارے میں بھی بہت زیادہ احادیث موجود ہیں،مسلم امہ کو سیرت حضرت امام حسن پر عمل کرتے ہوئے معاشرے سے ناانصافی ،ظلم اور لادینیت کیخلاف قیام کرنا ہوگا،تاکہ اسلام دین محمدیﷺ کے حقیقی نظام سے انسانی معاشرے روشناس کرایا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree