Print this page

پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس لینے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں،پروفیسر ڈاکٹر افتخار نقوی

12 فروری 2018

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخار نقوی نے پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس لینے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صرف قصور میں137 لوگ جعلی پولیس مقابلوں میں مارے گئے ہیں۔

 ڈاکٹر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کی ایماءپرجعلی پولیس مقابلوں کا ریکارڈ بہت خوفناک ہےایم ڈبلیو ایم پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں پر پہلے ہی عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرچکی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم پنجاب پولیس کے جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت مارے جانے والوں کے ساتھ کھڑی ہے،ان مقابلوں میں مارے جانے والے غریب لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں،چیف جسٹس کا پنجاب پولیس مقابلوں پر نوٹس کا اقدام مستحسن ہے،مجلس وحدت مسلمین اس اقدام کا خیرمقدم کرتی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree