آئی ایس اوکے تحت منعقدہ برسی شہید ڈاکٹر نقوی ؒ میں بھرپورشرکت کریں گے، ایم ڈبلیوایم لاہور

01 مارچ 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کا اجلاس زیر صدارت برادر نجم عباس ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضلع لاہور وحدت ہاوس پنجاب لاہور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی ، آفس سیکرٹری جناب سید حسین زیدی صاحب ، سیکرٹری شماریات پنجاب سید علمدار زیدی لاہور کابینہ اور مختلف ٹاون کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ کے حوالے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 4 مارچ کو برادر طلباء تنظیم آئی ایس او کے زیر اہتمام سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان بھر پور شرکت کریں گے اور 9 مارچ کو سیدہ فاطمہ زہرا ؑکے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن کوثر واشنگ لائن امام بارگاہ میں منعقد کیا جائے گا جس سے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی مجاہدانہ زندگی قومی ملی اور دینی خدمات پر روشنی ڈالی اجلاس کے آخر میں شہید کی بلندی درجات کے لیئے فاتح خوانی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree