میاں صاحب کو نکالنے کی سب سے بڑی وجہ کرپشن اور ملک سے غداری ہے، علامہ حسن رضا ہمدانی

23 مئی 2018

وحدت نیوز (لاہور)  سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے آج کی پریس کانفرنس میں غلط تاثر دیا گیا کہ انہیں کرپشن اور منی لانڈرنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے تناؤ کی وجہ سے نکالا گیا۔ نواز شریف اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اورعوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ نواز شریف دنیا کے واحد والد ہیں جنہوں نے عدالت میں اپنی کرپشن چھپانے کے لیے بچوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی ساری زندگی کی سیاست ایک جابر ڈکٹیٹر ضیا الحق کی مرہون منت ہے اور آج جب وہ شخص خود کو معصوم ثابت کرنے کے لیے ملکی اداروں کے خلاف بات کرے تو عجیب لگتا ہے۔ سید حسن ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اس وقت افغانستان، بھارت اور دشمن ممالک کے ایجنڈے کو پروان چڑھا کر ملک دشمنی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔اداروں اور ملک کو بدنام کرنے سے 300 ارب کی کرپشن نہیں چھپائی جا سکتی۔ علامہ حسن ہمدانی نے پی ٹی آئی کے نعیم الحق کے رویے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن عدم برداشت کا رویہ قابل مذمت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree