Print this page

انسانی حقوق کا عالمی دن منانے والوں کوکشمیر وفلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی اور مظلوموں کی گرتی نعشیں نظر نہیں آتیں، علامہ عبدالخالق اسدی

10 دسمبر 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن منانے والوں کو مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی پامالی اور مظلوموں کی گرتی نعشیں نظر نہیں آتیں، کیونکہ ان کی آنکھوں پر مفادات کی پٹی بندھی ہے۔

 انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں گفتگو میں علامہ عبدالخالق اسدی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں مرد و خواتین، بزرگ و بچے گھروں میں محصور ہیں، اناج اور ادویات کا قحط ہے، کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینی اپنی سر زمین کیلئے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن انسانی حقوق کے موجودہ داعی ہی ان مظلوموں پر مظالم کی وجہ ہیں، کیونکہ ظلم ہوتا دیکھ کر بھی یہ خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام سے بڑا انسانی حقوق کا داعی کوئی نہیں اور آج انسانی حقوق کیلئے سب سے زیادہ چیخ و پکار کرنیوالے ہی اس کے ذمہ دار نظر آتے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree