Print this page

اسلام آباد، مسجد کی تعمیر میں تکفیری عناصر کی رکاوٹ ، ایم ڈبلیوایم وفد کا مذکورہ مسجد کادورہ، مومنین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

27 مئی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راولپنڈی/ اسلام آباد کے اراکین نے ضلعی سیکریٹری جنرل راولپنڈی مولانا سید علی اکبر کاظمی صاحب کی سربراہی میں شریف آباد غوری ٹاؤن اسلام آباد میں، زیر تعمیر مسجد علی ابن ابی طالب (ع) کا دورہ کیا اور علاقہ کے مکینوں سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق انتظامیہ کی نااہلی اور دیگر حکومتی اداروں کی امن و امان کیلئے عدم توجہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے مقامی انتظامیہ، حکومتی رٹ کو لاگو کروانے میں ناکام نظر آتی ہے۔ اس علاقے میں نقب زنی، لوٹ مار اور زمینوں پر قبضے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

 اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں مذہبی شدت پسند عناصر کی موجودگی علاقے کیلئے نیک شگون نہیں ہےچند دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد ہذا کی آئینی تعمیر نو کیلئے عدالت سے حاصل شدہ آڈر ہونے کے باجود شرپسند گروہ قانون و آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دارالحکومت اسلام آباد میں فرقہ وارنہ سرگرمیوں میں مصروف ہے اس وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد کی شیعہ کمیونٹی میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ چند شر پسند عناصر، عدالتی آرڈر کو چیلنج کرکے تھانہ کورال پولیس کے افسران کو بھی ہراساں کر رہے ہیں اسی وجہ سے مقامی انتظامیہ تعمیر مسجد میں تعاون کرنے سے گریزاں ہے ان حالات میں علاقے کے پرامن سادات و مومنین کی جان و مال کوبھی خطرہ لاحق ہو چکا ہے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مقامی انتظامیہ معزز عدالت سے حاصلِ شدہ جائز آرڈر پر عملدرآمد میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف ضروری کاروائی کرے بصورتِ دیگر حکومتی اعلیٰ اداروں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہےکہ وہ ملک پاکستان میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree