Print this page

مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر یوم جمعہ محکمہ اوقاف کےشیعہ مکتب کےساتھ امتیازی سلوک کے خلاف یوم احتجاج کے طورپر منایا گیا

11 جون 2021

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر یوم جمعہ محکمہ اوقاف کے امتیازی سلوک کے خلاف یوم احتجاج کے طورپر منایا گیا. آئمہ جمعہ نے خطبات جمعہ میں محکمہ اوقاف پنجاب کے شیعہ مخالف اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 آئمہ جمعہ نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ نمائندگی کو پچاس فیصد کم کر دینا کسی صورت قبول نہیں۔ اس طرح کے اقدامات پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش ہیں۔ ایسے اقدامات کرنے والوں کے تانے بانے را اور پاکستان دشمن عناصر سے ملتے ہیں۔ علماء کرام نے کہا کہ وہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ قوم قائدین کی کال کی منتظر ہے اور ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے. اس موقع پر نمازیوں نے محکمہ اوقاف کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree