Print this page

سی سی پی او اور ڈی سی لاہور کا ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے قائدین کے ہمراہ دربار بی بی پاک دامن کا دورہ

19 جون 2021

وحدت نیوز(لاہور) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی کا سی- پی- او لاہور اور DC لاہور کے ہمراہ  بی بی پاک دامن کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا ۔

علامہ عبد الخالق اسدی نے لاہور انتظامیہ پر زور دیا کہ یکم ذی الحج سے پہلے تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،ڈی سی لاہور اور سی سی پی او لاہور نے یقین دہانی کی کہ ہر صورت دربار کی تعمیراتی کام کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے ۔

اس موقع پر علامہ عبد الخالق اسدی کے ہمراہ علامہ حسن ہمدانی، امیر عباس مرزا، ، سید خرم نقوی، افسر حسین خان،سید حسنین زیدی و دیگر معززین بھی موجود تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree