Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ عبد الخالق اسدی کی سانحہ بہاولنگر کے زخمی عزادار بچے کی لاہور کے اسپتال میں عیادت

28 اگست 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی کا وفد کے ہمراہ لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ۔بہاولنگر دھماکے میں زخمی عزادار بچے کی عیادت کی۔وفد میں ضلع اسلام آباد کے سیکریٹری جنرل انجینئرظہیرعباس نقوی ، ڈپٹی سیکرٹری یوتھ ضلع پاکپتن عامر عباس ، سیکریٹری سیاسیات سنٹرل لاہور ایڈوکیٹ حیدر اور سیکریٹری فلاح و بہبود کاظم بھی موجود تھے۔یاد رہے بہاولنگر دھماکے میں زخمی ہونے والے عزاداروں میں سے 3 عزاداروں کو بہاولپور ریفر کیا گیا تھا۔ جس میں سے ایک بچے کو لاہور ریفر کیا گیاہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree