Print this page

وطن دشمن عناصر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں اور ہم کسی صورت ان فتنوں کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی

13 ستمبر 2021

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے. عزاداری پر قدغن کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں پنجاب کے اضلاع سے آئے ہوئے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایک مسلک کی دوسرے مسلک کے خلاف مقدموں کے اندراج کے ذریعے غیر ارادی طور پر ہمارے ادارے ملک دشمن عناصر کے بچھائے ہوئے جال میں دھنستے چلے جا رہے ہیں۔خدانخواستہ یہ سلسلہ طول پکڑتا گیا تو یہاں اتحاد بین المسلمین قائم رکھنا ہاتھوں میں انگارے رکھنے کے مترادف ہوگا۔ حکومت اور اداروں کو اس خطرے کو بھانپتے ہوئے ایسے موقع پر سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ چند افراد تھانے میں جائیں اور کسی بھی شہری کے خلاف توہین کا مقدمہ درج کروا دیں خواہ وہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو۔

 انہوں نے کہا کہ کم از کم ایس پی رینک کا آفیسر اس قسم کی درخواست پر غور کرے اور اس کے بعد مقدمہ درج کرنے کیلئے ڈی سی او اور ڈی پی او کی مشاورت شامل حال ہو۔ انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں اور ہم کسی صورت ان فتنوں کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree