ایم ڈبلیوایم لاہور کی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات میں بھرپورکردار ادا کرنے کاعزم

04 نومبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ لاہور سے سینیئر ممبر پولیٹیکل کونسل پنجاب سید حسین زیدی ،رائے ناصر علی، نجم خان، شیخ عمران، ایڈووکیٹ فخر رضوی، ایڈووکیٹ حیدر کھوکھر سمیت دیگر عہدیدار شریک تھے۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے لاہور سے لارڈ میئر کے امیدوار سیٹھ عدنان بھی موجود تھے ۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہماری سیاست اور اس ضمن میں کی جانے والی جدوجہد کا مقصد اتحاد بین المسلمین اور قائد اعظم محمد علی جناح و ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے پاکستان کا حصول ہے۔

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلعی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا اور عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین شہر اقبال کی مختلف و مخصوص یونین کونسلز سے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ضلعی سیکرٹری جنرلز اپنے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیوں کے حوالے سے پیش رفت کریں۔

انہوں نے کہا کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں گزشتہ بلدیاتی انتخابات سے بہتر نتیجہ اخذ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ محنت کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ سینیئر ممبر پولیٹیکل کونسل سید حسین زیدی نے کہا ہے کہ انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین لاہور مرکز کی پالیسی پر مکمل عمل پیرا ہوگی اور بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے عملی جدوجہد کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے قائد وحدت کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree