Print this page

ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کی پولیٹیکل کونسل کےاراکین کا دورہ فیصل آباد، بلدیاتی انتخابات پر اہم مشاورت

27 نومبر 2021

وحدت نیوز(فیصل آباد)مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کی صوبائی پولیٹیکل کونسل کے اراکین نے فیصل آباد میں مشاورتی نشست میں شرکت کی، جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب ڈاکٹر افتخار نقوی، سیکریٹری سیاسیات پنجاب حسن کاظمی، سینئر ممبر پولیٹیکل کونسل پنجاب حسین زیدی، صوبائی سیکرٹری مالیات رائے ناصر علی اور ضلعی اراکین نے سیکرٹری جنرل ضلع فیصل آباد مولانا ذاکر نقوی کے ہمراہ شرکت کی . نشست میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عہدیداروں کے مابین گفتگو ہوئی . سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین فیصل آبادمولانا ذاکر نقوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree