Print this page

علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی جامع امامیہ مسجد شیخوپورہ کے امام جمعہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ باقر مجلسی سے ملاقات

02 مارچ 2023

وحدت نیوز(شیخوپورہ)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ امامیہ کالونی ،جامع امامیہ مسجد کے امام جمعہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ باقر مجلسی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔علامہ باقر مجلسی نے علامہ سید علی اکبر کاظمی کو صوبائی صدر کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور امامیہ کالونی آمد پران کا شکریہ ادا کیا ۔

علامہ سیدعلی اکبر کاظمی نے علامہ باقر مجلسی کی علاقے میں دینی خدمات او فعالیت پران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح علاقے کے مومنین آپ کے بابرکت وجود سے مستفید ہورہے ہیں۔امید کرتے ہیں ان شاءاللہ آپ سے پورے لاہور کے لئے استفادہ کریں گے ۔ علامہ سید علی کاظمی نے انہیں لاہور شادمان میںواقع مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹریٹ کی فعالیت کے متعلق بتایا اور کہا کہ آپ تشریف لائیں ہم آپ سے استفادہ کریں گے ۔ علامہ باقر مجلسی امام جمعہ امامیہ کالونی نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ ایک مناسب فرصت میں ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ ضرور آئوں گا ا شاءاللہ ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree