Print this page

مرید کے میں جلوس یوم علیؑ میں انتظامیہ کی رکاوٹ، ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی موقع پر پہنچ گئے

01 اپریل 2024

وحدت نیوز(شیخوپورہ )شیخوپورہ کی تحصیل مرید کے محلہ گرین ٹاؤن میں 21 رمضان المبارک کے روایتی جلوس میں انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹ پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی اپنے وفد کے ہمراہ مریدکے جاکر بانیان جلوس سے اہم ملاقات ۔ بانیان جلوس کا صوبائی صدر مجلس وحدت کا مریدکے آمد پر اور حوصلہ افزائی کرنے اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔

شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے کے محلہ گرین ٹاؤن میں ہرسال 21 رمضان المبارک کو روایتی جلوس عزاء برآمد ہوتا ہے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی مقرر منزل پر اختتام پذیر ہوتا ہے ۔

 صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب نے کہا روایتی جلوس کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ ہرگز قبول نہیں ۔ اور بانیان جلوس کو یقین دہانی کرائی کہ آپ جلوس کے متعلق جو بھی فیصلہ کریں مجلس وحدت کے مسئولین آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree