Print this page

لاہور، معروف سماجی شخصیت سیٹھ عدنان کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام، ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کی شرکت

12 اپریل 2024

وحدت نیوز(لاہور) عید کی خوشیوں میں اپنے آس پاس سب کو شامل کریں اور بالخصوص فلسطین کے مظلوموں کو ہرگز نہ بھولیں کچھ نہ کرسکے تو ان کے لئے دعا ضرور کریں ۔ لاہور کی معروف سماجی شخصیت سیٹھ عدنان نے 29 ماہ رمضان المبارک کو لاہور کی سیاسی مذہبی اور سماجی شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا ۔

جس میں لاہور کی سرکردہ سیاسی ،مذہبی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید حسین زیدی ، جناب عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب ،جناب فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب ،جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،جناب حاجی امیر عباس سماجی شخصیت و فرزند جناب حیدر علی مرزا ، جناب آفتاب علی ہاشمی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور کاروباری وسماجی معروف شخصیت جناب علی مھدی نے بھی شرکت کی ۔

سیٹھ عدنان نے تمام مہمانوں کا افطار ڈنر میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا ۔عید کی خوشیوں میں اپنے آس پاس سب کو شامل کریں اور بالخصوص فلسطین کے مظلوموں کو ہرگز نہ بھولیں کچھ نہ کرسکے تو ان کے لئے دعا ضرور کریں ۔ شکریہ ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree