Print this page

حلقہ پی پی 18 راولپنڈی سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار راجہ اسدعباس نے ایم ڈبلیوایم میں شمولیت اختیار کرلی

20 فروری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کو پنجاب اسمبلی میں بھی نمائندگی حاصل ہوگئی۔ حلقہ پی پی 18 راولپنڈی سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار راجہ اسدعباس نے ایم ڈبلیوایم میںشمولیت اختیار کرلی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے متفقہ کامیاب امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 18 راولپنڈی راجہ اسدعباس نے باقائدہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔  

واضح رہے کہ راجہ اسدعباس نےایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کی حمایت سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کو 46295 ووٹ لیکر شکست دی تھی۔ جبکہ ان کے مقابل ن لیگی امیدوار سجاد خان نے 30640 ووٹ حاصل کیئے تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree