Print this page

5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے ، علامہ عبد الخالق اسدی

28 جنوری 2020

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے پورے صوبے کے یونٹ ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیلئے ریلیاں نکالی جائیں۔ لاہور میں صوبائی کابینہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، نام نہاد شہریت کا متنازع بل بھارتی شہریوں پر عذاب بن کر ٹوٹا ہے، جو بھارت کے ہر شہر میں احتجاج کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی یہی جابرانہ پالیسیاں بھارت کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4 ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے، کشمیری عوام کو بھارتی فوج نے محصور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران امریکی صدر کے جھانسے میں نہ آئیں، وہ محض کشمیر ایشو پر ثالثی کی صرف باتیں کرکے وقت گزاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائی بہت جلد آزاد فضا میں سانس لیں گے اور کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا مودی نے جس گھٹن میں کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے، اس گھٹن نے ایک لاوے کی صورت میں پھٹنا ہے جس میں مودی سرکاری خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔ انہوں نے تمام یونٹس کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ 5 فروری کو خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے، سیمینارز میں کشمیریوں کی جدو جہد آزادی پر روشنی ڈالی جائے اور عالمی برداری کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کروائی جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree