Print this page

اس ملک میں اندھا قانون ہے ناچ گانے کی چھوٹ اور ذکرحسین ؑ پر پابندی ہے،علامہ اقتدار حسین نقوی

17 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے محرم الحرام میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ملتان کے مختلف مقامات پر مجالس کو رکوانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک اندھا قانون ہے اپنے گھر میں محفل رقص وسرور منعقد کرنے کی اجازت تو ہے لیکن سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کا غم منانے کی اجازت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں محرم الحرام کی پانچ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینیئر سخاوت علی، زاہد حسین قریشی، فخر نسیم اور جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر مولانا ثقلین نقوی موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداری خلاف کسی قسم کا قدغن برداشت نہیں کریں گے، پنجاب پولیس مختلف اضلاع میں چادراور چاردیواری کاتقدس پامال کر رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، آر پی او اور ڈی سی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ ڈویژن بھر میں سیکیورٹی فول پروف انتظامات کیے جائیں اور مجالس عزا کو رکوانے سے شرمناک عمل سے باز رہا جائے ورنہ حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree