اپر دیر میں ہونے والے واقعے نے حکومت کی جانب سے طالبان کے لیے نرم گوشے کی قلعی کھول دی ہے، علامہ اقتدار نقوی

18 ستمبر 2013

وحدت نیوز ( ملتان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ اپر دیر میں میجر جنرل ،لیفٹیننٹ کرنل اور لانس نائیک کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے۔ یہ صرف فوج ہی کا نہیں قومی نقصان ہے۔ اپر دیر میں ہونے والے واقعے نے حکومت کی جانب سے طالبان کے لیے نرم گوشے کی قلعی کھول دی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی جانب سے ہمیں خیر کی اُمید نہیں رکھنی چاہیے۔ طالبان کسی کے بھی خیر خواہ نہیں ہیں۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ جنہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا، مساجد کو نشانہ بنایا، درباروں پر حملے کیے، امام بارگاہوں کو نشانہ بنایا، بازاروں اور مسافروں کو شہید کیا اور سب سے زیادہ پاک فوج کے اعلی اور بہادر جوانوں کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر حملہ کیا وہ کسی صورت میں بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے مادر وطن سے ان دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔ پاک فوج کے جوان شہید کرنے والوں، علماء پر حملے کرنے والوں، مساجد اور امام بارگاہوں اور درباروں پر حملے کرنے والوں سے مذاکرات شہداء کے خون سے غداری ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت اُن مائوں، بہنوں اور بیٹیوں سے پوچھے جن کے بیٹے، بھائی اور والد اس ملک کی حفاظت کے لیے ان درندوں کے نشانہ بنے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ طالبان دراصل امریکہ کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کا راستہ ہموار کررہے ہیں۔ آج جس طرح امریکہ شام پر جارحیت کے ناپاک عزائم رکھتا ہے کل وہ پاکستان پر بھی طالبان کا بہانہ بنا کر کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ نہیں ہے حملہ کردے گا۔ حکومت ہوش کے ناخن لے طالبان ہمارے جوانوں کو شہید کررہے ہیں اور حکومت اُن کے آگے بھکاری بنی ہوئی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree