Print this page

خدا کا شکر ہے کہ آج پو ری قوم طالبان کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے موقف کو تسلیم کر چکی ہے، علامہ امتیاز کاظمی

28 فروری 2014

وحدت نیوز(لاہور) یوم مذمت طالبان کے موقع پر لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل لاہور علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ طالبانائزیشن ملک کے لئے کینسر کے مانند ہیں اس سے چھٹکارے کا واحد حل سیکیورٹی فورسسز کے ذریعے موثر اور بھرپور آپریشن ہی ہے یہ بات ہم روز اول سے ان نااہل حکمرانوں کو باور کراتے آرہے ہیں پاکستان کا آئین کسی نجی ملیئشیا کے ساتھ مذاکرات کی کبھی اجازت نہیں دیتا اور اسلامی قوانیں کیمطابق فساد فی الارض پھیلانے والوں کی سزا موت ہی ہیں طالبان دور حاضر کے خوارج ہیں ان کیخلاف تمام مسلمانوں کو متحد ہوکر میدان میں آنا ہوگا علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا تھا کہ طالبان حامی جماعتیں ہی ان دہشت گردوں کے سلیپر سیلز ہیں ان کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی اسی طرح کاروائی کی جائے جس طر ح طالبان کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے یہ کالعدم جماعتیں ان دہشت گردوں کو پناہ اور ان کو معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ،اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے جنگی دلدل میں پھنسانے کی سازشیں ہورہی ہیں شام کے منتخب حکومت کو ختم کرنے کے لئے اسرائیلی اور صہیونی لابی پاکستان کو اس جنگ میں دھکیلنے کے لئے سرگرم عمل ہیں اور پاکستان سے شامی دہشت گردوں کو اسلحہ پہنچانے کی باتیں بھی ہورہی ہیں ہم یہاں یہ واضح کرتے ہیں کہ آج کے لمحوں کی خطا آنے والی نسلیں بھگتیں گی ،افغاں جہاد سے سبق نہ لینے والے حکمرانوں کی احمقانہ پالیسیاں ملک قوم کے تباہی کا سبب بنے گا عرب بادشاہوں کی آمریت کو بچانے کے لئے پاکستان کی سلامتی کو داوُ پر لگانے کی اجازت نہیں دینگے۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں اینٹی طالبان ڈے منانا گیا لاہور کے علاوہ،شیخوپورہ، قصور،اوکاڑہ، ساہیوال،ملتان، بہاولنگر ،جھنگ، چینیوٹ،خوشاب،ڈیرہ غازیخاں،راجن پور،میانوالی،لیہ،منڈیبہاوالدین،ننکانہ صاحب، وہاڑی،لودھراں۔ ناروال،مظفرگڑھ،سیالکوٹ،رحیم یار خاں،سرگودہا،علی پور ،فیصل آباد،جہلم،گجرات،گجرانوالہ،حافظ آباد ،خایوال،ٹوبہ ٹیک سنگ، اٹک،بھکر،پاک پتن میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملک دشمن دہشت گردوں کیخلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے قرار دادیں منظور کی گئیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree