Print this page

خیرالعمل فائونڈیشن نے انتہائی قلیل مدت میں رفاعی کاموں کو ملک بھر میں وسعت دی ہے ، علامہ اظہر کاظمی

16 اکتوبر 2013

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جھنگ کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اظہرحسین کاظمی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے خیر العمل فاونڈیشن کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے ضلع جھنگ کے متاثرین کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجلس وحدت کو اپنے اس شعبے پر فخر ہے۔ جس نے انتہائی کم مدت میں پورے ملک میں رفاعی و سماجی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ جس کے لیے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود برادر نثار فیضی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ تقریب سے استاد ذوالفقار اسدی نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں متاثرین میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree