Print this page

سیلاب متاثرین کے حوالے سے حکومتی اعدادوشمار درست نہیں،خیرالعمل فاؤنڈیشن پنجاب

12 ستمبر 2014

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاوُنڈیشن کے تعاوُن سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جھنگ، چینوٹ، پنڈی بھٹیاں، وزیر آباد، خوشاب، سرگودہا اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرین میں امدادی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیرالعمل فاوُنڈیشن پنجاب کے مسئول سید مسرت کاظمی کیمطابق متاثرین کی بحالی کیلئے خیرالعمل فاوُنڈیشن نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے، جو متاثرین کے مکمل بحالی تک جاری رہیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اشیاء خورونوش کی فراہمی کے بعد سیلاب کا پانی اتر جانے کے بعد مکانات اور مساجد کی تعمیر نو کا کام شروع کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لئے پاکستان بھر کے تمام اضلاع میں امدادی کیمپ بھی لگا دیے ہیں۔ سید مسرت کاظمی کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال سیلاب سے زیادہ جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں اور حکومتی اعداد و شمار حقائق پر مبنی نہیں، ہم بہت جلد اپنے سروے رپورٹ کو شائع کریں گے، جو ہمارے رضاکاروں نے متاثرہ علاقوں میں خود جا کر مرتب کئے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree