Print this page

صوبائی وزیر قانون کو فوری طور پر برطرف اور دہشتگردوں کو جلد گرفتار کیا جائے، مولانا اظہر کاظمی

20 دسمبر 2013

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اظہر کاظمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ علامہ ناصر عباس کی شہادت کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاﷲ کو برطرف کیا جائے، تاکہ ملک میں امن و امان کی فضا قائم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے، جسے روکنا حکومت کے بس میں نہیں رہے گا۔ انکا کہنا تھا کہ علامہ ناصر عباس کا قتل حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree