Print this page

عوام ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں انشاءاللہ ظالم حکمرانوں سے نجات کا وقت قریب ہے،علامہ عبد الخالق اسدی

09 اگست 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کارکنان کے ہمراہ عوامی تحریک کے مرکزی کیمپ کا دورہ اور کارکنان سے خطاب علامہ اسدی نے منہاج القرآن اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ حوصلوں کی جنگ ہے آپ مکمل پرامن طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں کو ئی بھی طاقت ہمیں اس آئینی ،قانونی  جدوجہد سے نہیں روک سکتے ہم انقلاب اور تبدیلی کی اس سفر میں علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے دماغی توازن کھو چکے ہیں اور یہ ہماری پہلی فتح ہے انشااللہ ہم صبر ،استقامت،اور میدان میں ثابت قدمی سے بتا دینگے کہ ظالم کے ظلم کے سامنے ہم جھکنے والے نہیں ہم قائد کے پاکستان کو امن کا گہوارہ اور لیٹروں سے پاک کرکے دم لیں گے منہاج القرآن سیکرٹریٹ مرکزی کیمپ میں کارکنا ن پر عزم اور پر جوش تھے علامہ اسدی نے پنجاب بھر میں کارکنان،ٹرانسپورٹر کو ہراساں کرنے کے عمل کو آمرانہ اقدامات قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree