لاہور، ایم ڈبلیو ایم کا بھوک ہڑتالی کیمپ ایک ماہ سے جاری، روزانہ شام کو پریس کلب پر مظاہرے کا اعلان

11 جون 2016

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں،لاہور میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت مرکزی رہنما علامہ مبارک موسوی اور سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہورعلامہ حسن ہمدانی نے کی ،مظاہرے میں شدید گرمی اور روزے کے باوجود بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچوں کی شرکت،مظاہرین سے خطا ب میں علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پرامن اور جمہوری تحریک کو نظر انداز کرنے والے حکمران سن لیں ہم نے ان کے باپ اور بدترین آمر جنرل ضیاء کو جھکنے پر مجبور کیا تھا اور ان کو بھی اوقات یاد دلائیں گے،ہمیں مسلکی پاکستان نہیں اقبال اور قائد کا پرامن پاکستان چاہیئے،مٹھی بھر شدت پسندوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کے ہاتھوں میرے قائد کا پاکستان یرغمال ہے،ہم انشااللہ اس کو بچائیں گے،پنجاب کے حکمران سن لیں ہم انشااللہ عید کے بعد گھروں سے نکلیں گے اور ظالموں کے انجام تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،علامہ راجہ ناصر کی صحت کی خرابی یاکسی بھی نقصان کی صورت میں پیدا ہونے والی صورت حال کی مکمل ذمہ داری حکومت پر ہوگی ،علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ آج کے بعد ہرروز نماز مغرب اور افطاری کے بعد بھوک ہڑتالی کیمپ پریس کلب لاہور پر احتجاجہ مظاہرہ ہو گا اور یہ سلسلہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree