پاکستان کو امریکی اور سعودی ایجنٹوں سے نجات دلانا ضروری ہے، علامہ سید اقتدار حسین نقوی

02 جولائی 2013

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری جواد جعفری، محمد عباس صدیقی، تہور حیدری، ثقلین نقوی، اقبال مہدی زیدی، آصف گردیزی، مجاہد حسینی، مظفر عباس نے کی۔ دھرنے کا آغاز شام 6 بجے ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔ مظاہرین نے حسنیت زندہ باد یزیدیت مردہ باد، لبیک یا حسین (ع)، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا، مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل، طالبان، سمیت دیگر نعرے لگائے۔ مظاہرین نے نماز باجماعت چوک نواں شہر میں علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی اقتداء میں ادا کی۔ بعدازاں ماتم داری اور نوحہ خوانی کی گئی۔ نوحہ خوانوں نے شہدائے کربلا، کراچی، کوئٹہ، پشاور کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے سکیورٹی ادارے اور حکومتیں گذشتہ سانحات کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچاتیں تو اس طرح کا سانحہ رونما نہ ہوتا۔


اُنہوں نے کہا کہ آج شیعوں کا خون پانی سے بھی زیادہ سستا ہو گیا ہے۔ دہشت گرد سکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے قتل عام کرتے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پھر گلگت سے کراچی اور آزاد کشمیر سے کوئٹہ تک پورا پاکستان جام کردینگے۔ ہم پاکستان بنانے والے تھے اور پاکستان بچائیں گے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور آل سعود کے ایجنٹ ہیں۔ اس لیے پاکستان کو ان امریکیوں اور سعودی ایجنٹوں سے نجات دلانا ضروری ہے۔ علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آج پھر سرزمین کوئٹہ خون سے رنگین ہے ہم اُن مائوں کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لخت جگر راہ حسین میں قربان کیے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree