Print this page

ہزاروں پاکستانیوں کے قاتلوں کے ساتھ بات چیت کا کوئی جواز نہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

08 نومبر 2013

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ضلع چنیوٹ کا تنظیمی دوہ کیا، جہاں انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داروں، کارکنوں اور مومنین سے ملاقاتیں کیں اور ان سے ملکی، قومی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بھوانہ میں مقامی تنظیم کی تنظیم نو کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نئے منتخب ہونے والے سیکرٹری جنرل برادر علی عمران سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف کی تقریب کے بعد علامہ عبدالخالق اسدی نے اجلاس میں شریک مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے حکومت میں آنے والے  حکمرانوں کی انسداد دہشت گردی کی پالیسیوں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حکومتی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے راہنما کا کہنا تھا کہ ہزاروں پاکستانیوں کے قاتلوں کے ساتھ بات چیت کا کوئی جواز نہیں لیکن پھر بھی حکومتی جماعت کو مذاکرات کی جلدی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا کہ حکمرانوں کو عوام کے جان و مال کی کوئی پروا نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ورنہ ملک میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔

 

اپنے دورے کے دوران علامہ عبدالخالق اسدی نے شہید علی ناصر صفوی اور ساتھ ہی شہید ہونے والی شہید کی زوجہ کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree