فورتھ شیڈول کی ضد میں گرفتار بزرگ عالم دین مولانا محمد علی جوہر رہا ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی ملاقات

02 ستمبر 2013

وحدت نیوز ( کراچی ) شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (ر ہ) کے تحریکی ساتھی سابق سیکریٹری جنرل ہیت آئمہ مساجد وعلماء امامیہ پاکستان ، بزرگ عالم دین مولانا محمد علی جوہر کو باعزت رہا کر دیا گیا ہے ، انہیں دو روز قبل نصف شب میں انکی رہا ئش گاہ جعفر طیار سوسائٹی سے سادہ کپڑوں میں ملبوث پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات برادرسید محمد مہدی کی قیادت میں ایک وفد نے مولانا محمد علی جو ہر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، وفد میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری امور تنظیم برادر میثم رضا ، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر احسن عباس ، ضلعی سیکریٹری امور تنظیم برادر ثمر عباس و دیگر شامل تھے ۔

برادرسید محمد مہدی نے مولانا محمد علی جوہر کی خیریت دریافت کی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ، مولانا محمد علی جو ہر کا کہنا تھا کہ مومنین کی دعاؤ ں اور آپ تنظیمی برادران کی کاوشوں سے میری جلد رہائی ممکن ہو ئی ، انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

واضح رہے کہ سپریم کو رٹ کی ہدایات پر ہوم سیکریٹری سندھ نے تمام تھانوں کو احکامات جاری کیئے ہیں کہ سابقہ ادوار میں جن سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان پر بھی مقدمات قائم ہو ئے تھے اور انکے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہیں انہیں فوراً گرفتار کر لیا جائے ، اسی سلسلے میں بزرگ عالم دین مولانامحمد علی جوہرکو بھی گرفتار کیا تھا اور شاہ لطیف ٹاؤن تھانے منتقل کیا گیا ، جنہیں بعد ازاں با عزت رہا کر دیا گیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree