Print this page

دشمن کی چالوں کو سمجھنا اور مناسب وقت پر مناسب انداز سے تدارک جناب زہرا کی حیات طیبہ سے مستعار لیے گوشے ہیں،علامہ حسن ہمدانی

05 مارچ 2017

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے تحت صوبائی سیکریٹریٹ سولجرز بازار میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس عزا سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیروان ولایت جناب زہرا کی سیرت کو زندہ کرتے ہوئے علمائے صالحین کی قیادت میں ولایت کے دفاع کےلئے میدان میں ہیں بدر تشیع تکمیلِ کے مراحل میں ہے اتحاد،وحدت،طہارت نفس، پاکیزگی باطن اور شعار اسلام کی پاسداری کی ضرورت ہے، دشمن کی چالوں کو سمجھنا اور مناسب وقت پر مناسب انداز سے تدارک جناب زہرا کی حیات طیبہ سے مستعار لیے گوشے ہیں۔ میدان میں حاضر ہو کر علمی کار ہائے نمایاں سر انجام دے کر اور انتشار وافتراق کا قلع قمع کر کے ہی ہم سیدہ عالمین کی شفاعت کے مستحق قرار پاسکتے ہیں۔

 انہوں مزید کہا کہ ملک خداداد پاکستان کا آئین ہمیں اسلام کی پاسداری محمد وآل محمد سے مربوط اور ان کی سیرت و کردار سے متمسک ہونے کے وسائل مہیا کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اٹھایا جانے والا ہر قدم ہماری طرف سے ہماری نصرت محسوس کرےگا۔ داعش کو عراق ۔جبۃالنصرہ کو شام اور اسرائیلی یہودی عزائم کو یمن ۔بحرین ۔نائجیریا میں ہم ہی نے ناکوں چنےچبوائےہیں پاک دھرتی پر داعش،لشکر جنھگوی،سپاہ صحابہ ،مجلس احرار، جندالشیاطین کوہماری پاک افواج بحیرہ عرب میں ہماری ہی دعاؤں سے غرق کریں گی۔اختتام مجلس پر نوحہ خوانی اور سینہ زنی برپا کی گئی اس موقع پر مجلس وحدت کے مرکزی رہنما علامہ مرزا یوسف حسین و دیگر ذمہ داران، کارکنان و مومنین نے بھرپور شرکت کی بعد ختم ماتم داری نیاز بھی تقسیم کی گئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree