عزاداروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی ، علی حسین نقوی

04 جون 2018

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری  علی حسین نقوی نے سجاول میں جلوس شہادت حضرت علی ابن ابی طالب ؑمیں تکفیری عناصر کی جانب سے رکاوٹ کھڑی کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ حالات خراب کرنے والوں کو قابو میں کرے،عزاداروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی ،سجاول میں جلوس شہادت حضرت علی ؑکے خلاف تکفیری عناصر کی سازشیں ضلعی انتظامیہ کے لئے چیلنج ہیں،ریاست پاکستان کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی جماعتوں کو کھلے عام فتنہ وفساد پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دینی چاہیے، علی حسین نقوی نے کہاکہ اگر سجاول میں جلوس عزا میں کوئی بد نظمی کا واقعہ ہوا تو پورے سندھ میں شدید احتجاج ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree