Print this page

ایم ڈبلیوایم کراچی کے وفدکی سندھ کے صوبائی وزیر حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ سےملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال

04 دسمبر 2018

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی صوبائی وزیر لیبر اور انسانی وسائل اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ سے سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات ہوئی،جس میں یوسی 11جعفرطیار کے ضمنی بلدیاتی الیکشن اور علاقائی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگوہوئی، وفدمیں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میرتقی ظفر، سیکریٹری اطلاعات سید احسن عباس رضوی، ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل اور نامزد امیدوار برائےوائس چیئرمین یوسی 11 عارف رضا زیدی ، ضلعی پولیٹیکل سیکریٹری سید حسن عباس اور سیکریٹری فلاح وبہبود سعید رضا رضوی شامل تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree