Print this page

شہدائے راہ حق کے پاکیزہ لہو سے ہم نے جو عہد کیا تھا اسے پورا کریں گے، علامہ مقصودڈومکی

30 جنوری 2019

وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے شہدائے شکار پور کی چوتھی برسی کے موقع پر پیدل لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے راہ حق کے پاکیزہ لہو سے ہم نے جو عہد کیا تھا اسے پورا کریں گے۔ دھشت گرد اور ان کے سپورٹر رسوا ہو چکے جبکہ شہداء آج بھی زندہ ہیں۔ یزیدی قوتوں کو سرزمین پاکستان میں عبرت ناک شکست دیں گے۔ سندھ حکومت وارثوں سے کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرے ورنہ احتجاجی تحریک کا اعلان ہوگا۔ ملت جعفریہ چھین کر اپنے حقوق لے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree