Print this page

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا چوتھی مرتبہ مرکزی سیکرٹری جنرل کے طور پر انتخاب ان کے مجاہدانہ کردار اور انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے، علامہ مقصودڈومکی

01 اپریل 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا چوتھی مرتبہ مرکزی سیکرٹری جنرل کے طور پر انتخاب ان کے مجاہدانہ کردار اور انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے آپ نے ملت کو مایوسی اور مظلومیت سے نکال کر سمت دی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں موثر آواز بلند کی مجلس وحدت مسلمین آج مظلوموں کا سہارا اور ملت کی توانا آواز بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مصلحتوں اور مفادات سے بالا تر ہو کر یمن فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی۔ اسرائیل ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور سے کمزور تر ہو رہا ہے جبکہ مقاومتی بلاک سامراجی اور طاغوتی قوتوں کے لئے خوف کی علامت بن چکا ہے غزہ کے مظلوموں کی اسرائیلی مظالم کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔ صدر ٹرمپ کے اسلام دشمن اقدامات جاری ہیں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کے بعد جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو جائز قرار دینا امریکہ کے اسلام دشمن اقدامات کی دلیل ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ عالمی استکبار کی وطن عزیز پاکستان اور امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کیا اور اس کے خلاف آواز بلند کی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree