Print this page

شہید ڈاکٹر حیدر عسکری کی نماز جنازہ ادا، ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کی شرکت

01 ستمبر 2019

وحدت نیوز(کراچی) شھید ڈاکٹر سید حیدر عسکری کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر اہل خانہ و عزیز و اقارب سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،ماتمی انجمنوں کے نمائندوں ،اہل علاقہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین و مومنات شریک تھی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز گلشن اقبال بلاک 3 میں کے ڈی اے مارکیٹ کے پاس کالعدم تکفیری جماعت کے سفاک دہشتگردوں کی فائرنگ سےشھید ہونے والے ماہر امراض قلب ڈاکٹر سید حیدر عسکری کی نماز جنازہ آج اتوار کے روز شھید کی بیرون ملک مقیم اکلوتی بیٹی کی آمد پر مسجد خیرالعمل انچولی بلاک 20 میں مولانا محمد حسن کی اقتداء میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں شھید کے اہل خانہ،عزیز و اقارب کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ صادق جعفری ،علامہ مبشر حسین،علامہ ملک محمد عباس،زین رضا رضو ی ،حسن رضا،رضوان پنجوانی ، سمیت مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،ماتمی انجمنوں،امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 3 کے رہائشی شھید ڈاکٹر سید حیدر عسکری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد جانے کیلئے گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھے ہی تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے تکفیری دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردیاور فرار ہوگئے۔موقع پر موجود اہل محلہ نے ڈاکٹر حیدر عسکری کو شدید زخمی حالت میں پہلے پٹیل اسپتال منتقل کیا کہ جہاں درندہ صفت اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر حیدر عسکری کو طبی امداد دینے سے انکار کردیا،جس کے بعد انکو آغا خان اسپتال منتقل کیا ہی جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی شھادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوگئے۔

بعد ازاں شھید کا جسد مبارک پوسٹم مارٹم کے لئے جناح اسپتال اور پھر امام بارگاہ شھدائے کربلا انچولی منتقل کیا گیا کہ جہاں آج بیرون مل مقیم انکی اکلوتی بیٹی کے آمد پر بعد نماز ظہرین ان کی نماز جنازہ مسجد خیرالعمل انچولی بلاک 20 میں مولانا محمد حسن کی اقتداء میں ادا کردی گئی۔شھید کی تدفین سپر ہائی وے پر واقع وادی حسینؑ قبرستان میں کی گئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree