Print this page

چہلم شہدائے کربلاؑ کے پرامن انعقاد پر صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے تحسین کے مستحق ہیں، علامہ باقرعباس زیدی

22 اکتوبر 2019

وحدت نیوز(کراچی) کراچی سمیت سندھ بھرمیں شہدائے کربلا ؑکے چہلم کے موقع پر جلوس ہائے عزاکے پر امن انعقاد پر صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے تحسین کے مستحق ہیں۔ سندھ بھرمیں عزاداران امام حسین ؑ اور جلوس ہائے عزاکیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کے مشکورہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوںنے کہاکہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں کامیاب ضرب عضب اور ردالفسادآپریشن کے نتیجے میں امن وامان کا قیام یقینی بنایاہے ۔ وطن عزیز انتہائی نازک دور سے گزررہاہے ۔ بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ اندرونی سازشی عناصرکی ریشہ دوانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہاہے ۔قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔علامہ باقرزیدی نے امید ظاہر کی کہ ایام عزاکے اختتام تک اور میلاد النبی ؐکے ایام بھی حکومت اور سکیورٹی ادارے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree