Print this page

سندھ حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے اساتذہ کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرے،علامہ باقرعباس زیدی

08 نومبر 2019

وحدت نیوز(کراچی) سندھ کالج اساتذہ کے مطالبات جائز ہیں ،صوبائی حکومت صحت تعلیم سمیت دیگر انتظامات میں یکسر ناکام نظر آتی ہے،خواتین اساتذہ پرسندھ  پولیس کےتشد د اور بد سلوکی کی مذمت کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سپلا کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے کئے جانے والے احتجاج پر تشدد کئے جانے پر اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں ،اساتذہ کا پرامن احتجاج جائز ہے مظاہرین پرجبری مقدمات ختم کئے جائیں ۔ان کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے سندھ بھر میں موجود 8ہزار سے زائدسرکاری اساتذہ کے درینہ مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات صوبے کے دیگر اہم مسائل کی طرح سرد مہری کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ٹائم پے اسکیل سرکاری ملازمین کا جائز مطالبہ ہے حق تلفی کی جانے پر احتجاج پروفیسرز و لیکچرز ایسوسی ایشن (سپلا) کا آئینی و قانونی حق ہے ۔سندھ حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے اساتذہ کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرے۔ 

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree