Print this page

مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ،مارکیٹوں میں حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی ،علامہ مبشرحسن

19 نومبر 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے کہاکہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ،مارکیٹوں میں حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی ۔کمشنر کراچی سرکاری نرخ پر اشیاء ضروریہ اور خوردونوش کی دستیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے اجلاس میں بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے علامہ مبشر حسن نے کہاکہ حالیہ مہنگائی کی ایک بڑی وجہ ناجائز منافع خوری ہے۔ محکمہ پرائس کنٹرول کو زیادہ فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب آدمی کی کمر توڑرہا ہے۔عوام اپنے بچوں کو فاقے کروانے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ مہنگائی اسٹریٹ کرائم اور دہشت گردی میں اضافہ کا بھی سبب بن رہی ہے۔ حکومت گراں فروشوں کے خلاف فوری موثر کاروائی کو یقینی بناتےہوئے مہنگائی کی چکی تلے پسےبد حال عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree