Print this page

فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا، ایم ڈبلیوایم ٹنڈومحمدخان

22 مئی 2020

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن ٹنڈو محمد خان کی جانب سے حمایت مظلومین فلسطین و کشمیر کے عنوان پرپریس کلب ٹنڈو محمدخان میں ایک پریس کانفرنس کی گئی۔ جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہمارے منشور کا حصہ ہی نہیں بلکہ شرعی فریضہ بھی ہے۔اگر مسلمان حکمران اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی تعمیل کرتے تو آج دنیا کے کسی بھی حصے میں مسلمانوں غیر مسلم حکومتوں کے مظالم کا شکار نہ ہوتے۔

مقررین نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالم اسلام کی خاموشی امت مسلمہ کی بے حسی پر دلالت کرتی ہے, ہر باشعور مسلمان یوم القدس کے موقع پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارت، اسرائیل اور امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرے۔ صدر ٹرمپ اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر ڈیل آف سنچری کے نام پر مسلمانوں کا قبلہ اول یہودیوں کے حوالے کرنے کا مصمم ارادہ کر چکے ہیں۔ صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔

 

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree