Print this page

قوم کیلئےشہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کا درد، تحرک اور فعالیت قابل رشک اور نوجوانوں کیلئےمشعلِ راہ ہے،علامہ باقرعباس زیدی

07 مارچ 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی نے سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کے موقع پراپنے پیغام میں ان کی ملی، قومی اور مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شہید نقوی جیسی عہد ساز شخصیات مدتوں میں پیدا ہوتی ہیں۔انہوں نے اپنی  زندگی ملت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ قوم کے لیے ان کا درد، تحرک اور فعالیت قابل رشک اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔وہ ایثار و اخلاص کا مجسم پیکر تھے۔انہیں ملک،قوم اور دین سے والہانہ عشق تھا، وہ شہیدقائد عارف حسینی کے مخلص ساتھی، وحدت و اخوت کے حقیقی داعی اور فقیر صفت انسان تھے جن کے مجاہدانہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہید ڈاکٹر نقوی نے اپنے عمل، افکار اور گفتار سےخود کو آئمہ اطہار ع کا حقیقی پیروکار ثابت کیا۔ان جیسے نڈر اور قوم کاحقیقی دردرکھنے والے رہنما قوم پر خدائے بزرگ و برتر کا خصوصی انعام ہوتے ہیں۔ ان کی فعالیت کا ہر لمحہ قومی سلامتی و استحکام کے تقاضوں سے پیوست تھا۔علامہ باقر زیدی نے شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree