تبدیلی کے ثمرات محض سوشل میڈیا تک محدود ہیں، تبدیلی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، علامہ مبشرحسن

26 اپریل 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی قائدین نے بلدیہ ٹاؤن میں پیپلز پارٹی حلقہ این اے 249 کے امیدوار اور رہنماؤں کا استقبال کیا۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق اعوان نے پی پی پی کی حمایت کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ قادر خان مندوخیل دونوں پارٹیوں کے مشترکہ اور مضبوط امیدوار ہیں۔پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس نے آئین کی بالادستی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔حلقہ این اے 249 میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔حلقے کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔تحریک انصاف نے تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگائے. 29 اپریل حقیقی تبدیلی کادن ہے۔انتخابات میں جیت کر حلقے کی تقدیر بدل دیں گے۔حلقے کو شہر کا رول ماڈل بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسین نے کہ تبدیلی کے ثمرات محض سوشل میڈیا تک محدود ہیں، عملی زندگی میں بڑھتے ہوئے مسائل نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔قادر خان مندوخیل حلقے کے رہائشی ہیں اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔وہ حلقے کی محرومیوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کر دیں گے۔حلقے کے عوام تحریک انصاف کے امیدوار سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ حلقے کابجٹ کہاں لگایا۔این اے 249 کے سابق امیدوار کے خلاف نیب انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ قادر خان مندوخیل جیت کر حلقے میں تعلیم و صحت کے مسائل حل کریں گے۔

امیدوار قادر خان مندوخیل نے کہا کہ فیصل واڈا نے بجٹ میں گھپلا کیا۔حلقے میں ترقیاتی کام سب کے سامنے ہیں۔2018 الیکشن کے بعد بلاول بھٹو نے 2 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جو مکمل ہوگئے۔قیادت کے شکر گزار ہیں کہ حلقہ این اے 249 میں نشست نہ ہونے کے باوجود کام کروائے۔

انہوں نے کہا کہ میڑو پولیٹن سٹی ہونے کے باوجود اس حلقے میں پانی و سوریج کا نظام نہیں ہے۔حلقے میں صحت و تعلیم کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اسپتال و یونیورسٹی بنائیں گے۔حلقے میں حمایت پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔کارنر میٹنگ میں علامہ مبشر حسن. علامہ صادق جعفری۔مولانا علی انور جعفری،قادر خان مندوخیل، فاروق اعوان، ممبر صوبائی اسمبلی لیاقت اسکانی کے علاوہ کثیر تعداد میں مذہبی،سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree