Print this page

بظاہر سیز فائز ہوگیا لیکن اسرائیل کی تباہی وبربادی کا سفر جاری ہے، ایم ڈبلیوایم ملیر

21 مئی 2021

وحدت نیوز(کراچی) قبلہ اوّل بیت المقدس پر ناجائز اسرائیلی قبضے اور غزہ پر بہیمانہ حملوں کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی اپیل پرمنعقدہ ملک گیر یوم یکجہتی مظلومین فلسطین کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کی جانب سے بعد نمازجمعہ حسینی جامع مسجد برف خانہ ملیر کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے سے مولانا سید یاور عباس نقوی، مولانا گلزار شاہدی، علامہ سفیر عباس ، سید احسن عباس رضوی نے خطاب کیا، جبکہ آخر میں امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیئے گئے،جب کہ امریکا، اسرائیل اور آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنما حسن عباس، ثمر سعید رضوی،نیاز علی کاچو،رضا حیدر سمیت دیگر رہنما اور مومنین بڑی تعداد میں شریک تھے ۔

مقررین نے کہا کہ قبلہ اوّل اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور امداد مولائے کائنات علی شیر خداؑ کی وصیت کی عملی تصویر ہے، اسرائیل کا وجود ایک پھونک کے برابر ہے، اسلامی مقاومت نے اسرائیل کی ہیبت کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے ، جلد ہی عالم بشریت کو اس موذی کینسر سے نجات حاصل ہونے والی ہے ۔

مقررین نے کہا کہ 11 روزہ جنگ میں اسرائیل اور اس کے حواریوں نےبھرپور قوت وطاقت، اسلحے اور ٹیکنالوجی کا استعمال نہتے فلسطینیوں کے خلاف کیا، لیکن خدا کی مدد ونصرت اور غیبی امداد سے مجاہدین اسلام نے انہیں شکست فاش سے دوچار کردیا ہے، بظاہر سیز فائر ہوگیا لیکن اسرائیل کی تباہی و بربادی کے جس سفر کا آغاز ہوا ہے وہ اب بھی جاری و ساری ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree